کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ صوبائی حکومت کے وزیر سہیل انور سیال نے بانیان پاکستان کے لئے جو متعصبانہ گفتگو کی اس سے پاکستان بنانے والے اور انکی اولادوں کی دل آزاری ہوئی ہے- سہیل انور سیال کو جو جارحانہ انداز اور اہتک آمیز گفتگو کی انکے اس بیان نے کہ ہم مہاجروں کو پال رہے ہیں یہ ایک اشتعال انگیز اور نفرت کا پیغام ہے- سہیل انور سیال قیام پاکستان کی تاریخ سے ناواقف ہیں بانیان پاکستان کا احسان مانیں جنہوں نے ان کے آباؤ اجداد کو ہندو بنیوں کی غلامی سے آزاد کروایا- کچھ پہلے بھی اس طرح کی تقاریر ہوئی ہیں کسی نے بھوکے ننگا کہا کسی نے کالا کلوٹا کہا سب مہاجروں کے ذہنوں میں نقش ہیں-
سہیل انور سیال کے بیان نے پاکستان کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی یکجہتی کے لئے جو کوششیں کیں سہیل انور سیال نے ان تمام کوششوں کو سبوتاژ کردیا ہے-اس بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں- سہیل انور سیال کا مائنڈ سیٹ ہے یا پوری پیپلزپارٹی کا مائنڈ سیٹ ہے سندھ کے شہروں میں رہنے والے مہاجر انکے سلوک کو بھولے نہیں ہیں- کراچی 2018 کے نتائج کو دیکھ کر کہ مہاجروں کو دیوار سے لگا دیا گیا تو یہ انکی بھول ہے- پیپلزپارٹی کو متنبہ کرتا ہوں کہ مہاجروں کو انکے حقوق نہیں دیئے جو نا انصافی کی گئی- جس طرح مردم شماری میں ہماری آبادی کو کم کرکہ دکھایا گیا پھر حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا پھر کوٹہ سسٹم ختم کرکے روزگار نہیں دیا گیا-اگر ہمیں حق نہیں دینا تو آپکا ملک ہے آپکی داداگیری ہے- ایک مرتبہ پھر کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری کی گئی اگر تم ہمیں پال رہے ہو تو پالنا بند کرو- ہمیں ہمارے حصے کا پاکستان دے دو سندھ کا شہری علاقہ ہمیں دے دو ہم اپنے انتظامی معاملات خود چلا لیں گے-
![]()