تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا سیکورٹی اداروں کی کاروائی تین مبینہ دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے قبضہ سے 35 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا سیکورٹی اداروں کی کاروائی تین مبینہ دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے قبضہ سے 35 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بارود سے بھری گاڑی کو شہر میں داخل کرنے کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے 35 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ اغبرگ میں ایک مشتبہ گاڑی کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں سوار افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ جبکہ دو ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں مبینہ ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے