ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) جے یو آئی مانسہرہ کے سابق ایم این اے مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا، ہری پور جیل کے باہر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا، ہری پور مفتی کفایت اللہ کو جیل سے باہر آنے پر ہار پہنائے گئے اس موقع پر مفتی کفایت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ دھرنا، مارچ، احتجاج یہ سب میڈیا کے پیدا کردہ الفاظ ہیں ہم نے 27 اکتوبر کو ایک تحریک شروع کرنا تھی جسکا آغاز 27 اکتوبر کو ہوچکا ہے اور اسکا اختتام عمران خان کے استعفے پر ہوگا اب تحریک شروع ہوچکی ہے لوگ اسے جو بھی نام دینا چاہیں ہمارے قافلے آگئے ہیں جو چاہیں گنتی کرلیں ہم عوامی قوعت کی بنیاد پر استعفیٰ لینا چاہتے ہیں اور یہ جمہوری طریقہ کار ہےغیر جمہوری نہیں ہے یہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت کو پانچ سال برداشت کیا جائےعمران خان حکومت جو اپنے لیے پسند کرتی ہے وہ دوسروں کے لیے کیوں پسند نہیں کرتی امید ہے حکومت بہت جلد عوام کے سمندر کے سامنے سلنڈر کر دے گی، یہ عوام محب وطن ہے اور اس پر گولی یا لاٹھی چلانا کسی صورت نہیں مانیں گے اور یہ حکومت کے فائدے میں بھی نہیں ہوگا۔
![]()