Home / اہم خبریں / پاک سرزمین پارٹی سندھ کے صدر کا سانحہ تیزگام میں میرپورخاص کے پیش امام سمیت دیگر افراد اور عمر کوٹ ضلع و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاک سرزمین پارٹی سندھ کے صدر کا سانحہ تیزگام میں میرپورخاص کے پیش امام سمیت دیگر افراد اور عمر کوٹ ضلع و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پاک سرزمین پا رٹی سندھ کے صدر و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین تیز گام کا رحیم یار خان کے قریب اندوہناک اور ہولناک حادثے میں میرپورخاص کے علاقے سٹلائٹ ٹاؤن کی بسم اللہ مسجد کے پیش امام سمیت دیگر افراد اور عمر کوٹ ضلع و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اللہ تعالیٰ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ شبیر احمد قائم خانی نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوۓ غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ اور نا اہل وزیر ریلوے شیخ رشید فی الفور مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان کے سوا سالہ وزارت کے دور میں کم و بیش ریلوے کے چھوٹے بڑے 20 سے زائد حادثات ہو چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے