تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزے کی شرط جزوی ختم کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، جس کا اطلاق سفارتی منصب اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا

پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزے کی شرط جزوی ختم کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، جس کا اطلاق سفارتی منصب اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزے کی شرط جزوی ختم کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا ہے، جس کا اطلاق سفارتی منصب اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔ کیوبن نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، زلزلہ ہو یا دیگر قدرتی آفات، کیوبا نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ فریقین کا دوا سازی، طب اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیوبن نائب صدر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 87 روز سے بدترین کرفیو لگا رکھا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے