تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) خوبصورت آواز کے مالک معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔ ”مجھے د ر پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے” ،”جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں” جیسی مسحور کن نعتیں پڑھنے والے معروف نعت خوان یوسف میمن اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔ یوسف میمن طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، ان کی عمر 60 برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ (آج) پیر کو بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، سعدیہ عباسی

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن شپ 2026 وومن اسپورٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے