Home / اہم خبریں / اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس پر فائرنگ سے زخمی اہلکار کی عیادت

اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس پر فائرنگ سے زخمی اہلکار کی عیادت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمیریز خان تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل جہانگیر کی بیمار پرسی کیلئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ گئے، جہاں پر انہوں نے پاک فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی عیادت کی اور ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بریگیڈئیر شمریز خان نے زخمی پولیس کانسٹیبل کی اس موقع پر مالی امداد بھی کی۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی کانسٹیبل کو علاج کی مزید بہتر سہولیات کیلئے سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے