تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ترقیاتی فنڈزکی سکیموں کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کردی

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ترقیاتی فنڈزکی سکیموں کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے بجلی و گیس کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی سکیموں کیلئے فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر منعقد ہوا، اجلاس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن، اے ڈی بلدیات، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور اے ڈی ڈی ڈی اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے 10 کروڑ 45 لاکھ روپے کے خطیر فنڈز سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کے پینے کے صاف پانی کیلئے دو سولر ٹیوب ویلز اور پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس محمد یعقوب شیخ کے پینے کے صاف پانی کے 6 سولر ٹیوب ویلز سکیموں کی منظوری دی گئی اسی طرح 6 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار روپے کے خطیر فنڈز سے مجموعی طور پر فارم ٹو مارکیٹ روڈ کے لئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کے فنڈز سے 15 منصوبوں جبکہ اسی طرح پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس محمد یعقوب شیخ کے فنڈز سے 14 سکیموں کی منظوری دی گئی۔ یہ سکیمیں بھی دونوں ممبران قومی اسمبلی کے حلقوں میں مکمل کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ محکمے لوگوں کو پینے کے صاف پانی، روڈز، بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں کے حوالے سے فوری ریلیف فراہم کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے