ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے تبدیل ہونے والے افسران محمد علی سابقہ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، عثمان اشرف سابقہ اسسٹنٹ کمشنر اور گلفام عباس سابقہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- ٹو کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کا کا خیل نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے اے ڈی سی ایف اینڈ پی طارق اللہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد حسان احسن، ماروی ملک شیر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- ون اور دیگرضلعی و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں اور انہیں اس دعا کے ساتھ رخصت کیا گیا کہ وہ اپنی آئندہ پوسٹنگ کے دوران مزید جوش و جذبے سے ملک اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
![]()