راجن پور (رپورٹ: انعام باری) قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹروے کے جال پھیلائے، بجلی گھر قائم کیے، عظیم منصوبہ سی پیک متعارف کرایا، صوبہ پنجاب میں معیار گڈ گورننس شفافیت و میرٹ کے نظام حکومت کو خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعارف کراکر لاکھوں لوگوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا تبدیلی سرکار کے نعرے یوٹرن کا شکار ہوگئے خندقیں کھودنے و راستے بند کرنے سے حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، آج بھی کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف و قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف ہیں اور مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے آزادی مارچ کامیاب ہوگا ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخابات ہی ہیں جیل میں سابق وزیراعظم کو طبی سہولیات نہ دینا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار عاطف حسین خان مزاری، ڈویژنل صدر مہر اعجاز اچلانہ، مرکزی رہنما سردار صفدر حسین مزاری، و ڈویژنل سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 195 سردار خضر حسین خان مزاری نے سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز جگن خان دریشک، سردار عظمت خان دریشک، حسام جاوید خان گورچانی، شیخ ولی محمد ساجد، راؤ محمد صدیق ایڈووکیٹ کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بینکویٹ ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ و ناجائز وزیراعظم و جعلی حکومت کے تبدیلی کے دعویٰ و نیا پاکستان کا نعرہ تباہی و بربادی میں بدل چکا ہے مہنگائی بدامنی، کرپشن، لاقانونیت، بے روزگاری و دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر بنا کر رکھ دیا گیا انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ساتھ مریض سسک کر مر رہے ہیں ایک کروڑ نوکریوں کے دعویدار 400 ادارے ختم کر کے لاکھوں افراد کو بیروزگار کر رہے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ بھی محض سیاسی سٹنٹ تھا۔انھوں نے کہا ہم بلوچ لوگ ہیں تادم زیست مسلم لیگ ن و میاں برادران کا ساتھ نبھائیں گے جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت اچکا ہے ضلع راجن پور میں ایک سال سے زائد عرصہ میں منتخب اراکین اسمبلی ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں لاسکے ڈپٹی اسپیکر پنجاب و ایم این اے انتقامی کاروائیوں و تبادلوں میں توانائی ضائع کر رہے ہیں ہم اپنے کارکنان کا بھرپور تحفظ کریں گے جلد وفاق و صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔ اس موقع پر سابق ممبران ضلع کونسل و چئیرمینز سردار مرزا محمد ایوب خان ناصر ایڈووکیٹ، سید مرید عباس کاظمی، جام صفدر حسین چاچڑ، سردار حسن اختر خان مزاری، راؤ حاکم علی، سردار عبدالصمد مزاری، ملک محمد عقیل آرائیں، ملک کریم نواز آرائیں، ابرار حسین قریشی، ملک محمد اکبر ببر، چوہدری اعجاز مشتاق، سردار امجد نواز مزاری، ایم شہباز خان، جام عبدالشکور جھلن، محمد عارف بلوچ، مسلم خان بلوچ، شہزاد احمد گشکوری، ملک ذوالفقارعلی بھٹو، میاں آفتاب احمد، میاں نذیر احمد غوری، ملک حفیظ الرحمن، جام محمد عدنان، ملک لیاقت علی سمیت دیگر کارکنان موجود تھے قبل ازیں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین خان مزاری سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کنونشن میں پہنچے اور ان کی طرف سے کارکنان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
![]()