تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں سینئر صحافی سید مومن شاہ پر قاتلانہ حملہ۔ ملزمان کی فائرنگ سے صحافی مومن شاہ بال بال بچ گئے

مانسہرہ میں سینئر صحافی سید مومن شاہ پر قاتلانہ حملہ۔ ملزمان کی فائرنگ سے صحافی مومن شاہ بال بال بچ گئے

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ میں سینئر صحافی سید مومن شاہ پر قاتلانہ حملہ۔ ملزمان کی فائرنگ سے صحافی مومن شاہ بال بال بچ گئے۔ پولیس تھانہ اوگی نے موقع سے پسٹل کی گولیوں کے خول اور دیگر شوہد اکھٹے کر لئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سینئر صحافی سید مومن شاہ دو روز قبل کراچی سے چھٹی پر اپنے گاؤں آئے تھے۔ صحافی مومن شاہ آج مانسہرہ کسی کام کے سلسلہ میں آرہے تھے کہ راستے میں ملزم گل فرید سید اور وزیر سید وغیرہ نے مومن شاہ پر قاتلانہ حملہ کر دیا مگر معجزانہ طور پر مومن شاہ بال بال بچ گئے۔ سینئر صحافی مومن شاہ پر قاتلانہ حملے کے بعد پورے ملک کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے صحافی برادری کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقع سزا دے اور حکومت صحافیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نوپ نیوز) بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے