اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے اور بار بار پیشکش کے باجود بھارتی سفارتی عملے کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر منگل کی صبح پاکستان میں متعین دیگر سفارتکاروں کی ٹیم لے کر ایل او سی روانہ ہو گیا ہے۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا اور مبینہ لانج پیڈ کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے پاک فوج کے لانس نائیک اور 5 شہری شہید ہوگئے تھے تاہم بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی فوج کے سربراہ نے جھوٹا دعوی کیا کہ پاکستان کی طرف تین کیمپ تباہ کیے ہیں جس کو پاک فوج نے مسترد کر دیا تھا۔
![]()