تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر، سروسسز اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر، سروسسز اسپتال منتقل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے کے سبب سروسسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو ہی نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے علاوہ کسی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ نواز شریف جب تک اس سب جیل میں رہیں گے نیب اور پولیس کے اہلکار وہاں موجود رہیں گے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی رپورٹ نہیں ہوا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کی دوائی نے خون گاڑھا ہوا جس کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب سابق وزیراعظم کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے