بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) رہبر کمیٹی کے چیئرمین و خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے منڈان پارک میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینے پر گولیاں کھا سکتا ہوں لیکن جے یو آئی پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا، ملک میں آج کل مہنگائی کی انتہا ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبداللہ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیازی خان، سابق ایم پی اے ملک ریاض خان، سابق تحصیل ناظم ملک احسان خان، ملک نعیم خان میتاخیل، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی، یونین کونسل کوٹی سادات کے جنرل سیکرٹری بلال احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تمام تر وعدے جھوٹ ہیں عالمی کام نہیں کیا ہے صرف عوام کو دھوکہ دے رہی ہے مفت میں گھر اور کروڑوں نوکریاں دینے کے اعلانات فریب نکلے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی نے آزادی ملین مارچ کو بری نظر سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال دیں گے ملک میں اتنی مہنگائی ہے کہ عوام فاقے کشی پر مجبور ہوچکے ہیں مہنگائی کی وجہ سے کمپنیاں بند ہوچکی ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں اُنہوں نے کہا کہ ڈانڈا بردار محب وطن ہیں ان کی رجسٹریشن جے یو آئی کے پاس پڑی ہے جے یو آئی کے ڈنڈا بردار سے حکومت نہ ڈرے موجودہ حکومت سے تاجر، ڈاکٹرز، واپڈا اور دیگر برادری نالاں ہیں اور سراپا احتجاج ہے جے یو آئی کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ہم ملک میں نئے انتخابات کرانا چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان یہودیوں کا ایجنڈ ہے، ڈیم کے نام پر اکھٹے ہونے فنڈز کہاں جاچکے ہیں؟ آزادی ملین مارچ ہر صورت کرائیں گے اور کامیاب کرائیں گے پیمرا نے مولانا فضل الرحمن کی تقریر پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے جے یو آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیں اُنہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی محمود خان نے میرے کارکن کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کو اپنے ہی گھر میں بند کردوں گا اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق سے ملین مارچ کا نام آزادی ملین مارچ رکھا ہے ملک آزاد نہیں ہے کیونکہ حق کی بات کرنا والا پریشان ہے ہم اپنے ہی ملک میں آزادی چاہتے ہیں اور آزادی تک تحریکیں جاری رہیں گی۔
![]()
GOOD JOB KEEP IT UP