پترا جایا/ ملائیشیا (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر تن مہاتیر بن محمد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ملائیشیا کو بھی بہت کچھ برآمد کر رہا ہے اور ہمارے درمیان تجارت یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہے۔ ملائشین پام آئل بورڈ کے مطابق بھارت نے رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 3.9 ملین ٹن پام آئل ملائیشیا سے درآمد کیا ہے جبکہ ملائیشیا بھارت سے پٹرولیم مصنوعات، مویشی، گوشت، دھاتیں، کیمیکلز اور کیمیکلز پراڈکٹ درآمد کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنے سے ناراض ہو کر بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد میں کمی کر دی ہے۔
![]()