Home / اہم خبریں / السید اسپورٹس کلب نیو سبزی منڈی کے زیر اہتمام کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال ڈے نائٹ ٹورنامنٹ اٹھارہ اور انیس اکتوبر کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں کھیلا جائے گا

السید اسپورٹس کلب نیو سبزی منڈی کے زیر اہتمام کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال ڈے نائٹ ٹورنامنٹ اٹھارہ اور انیس اکتوبر کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) السید اسپورٹس کلب نیو سبزی منڈی کے زیر اہتمام کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال ڈے نائٹ ٹورنامنٹ اٹھارہ اور انیس اکتوبر کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس سابق سیکریٹری کے سی سی اے اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر سراج الاسلام بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا وائس چیرمین حاجی اشرف، صدر محمود صدرو، نائب صدور محبوب عالم، ماجد شاہ، تاج الدین پیرزادہ اور چیف کوارڈینٹر اکرام اللہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر سراج السلام بخاری نے کہا کہ گزستہ کئی برسوں سے کراچی کی کرکٹ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور اس شہر سے کوئی بھی کھلاڑی ابھر کر سامنے نہیں آرہا، جو حقدار کھلاڑی ہیں ان کو ان کا حق نہیں مل رہا جسکی مثال فواد عالم، خرم منظور، تابش خان ہیں۔ حاجی اشرف اور محمود صدرو نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ اس ایونٹ میں بائیس ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا جارہا ہے، پرکشش انعامی رقم رکھی گئی جسکی تفصیل جلد جاری کردی جائے گی۔ محبوب عالم اور ماجد شاہ کو ٹورنامنٹ کے تمام امور جبکہ چیف کوارڈینٹر اکرام اللہ کو ٹیموں سے رابطے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے انتظامات کی ذمہ داری تاج الدین پیرزادہ کو سونپی گئی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے