Home / Home / آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں سندھ پولیس، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں سندھ پولیس، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اولمپین حنیف خان/ ڈاکٹر جنیدعلی شاہ سپورٹس کمپیلکس کراچی میں منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں سندھ پولیس، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں۔ پول کے آخری میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 2-7 گول سے شکست دیدی۔ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے غلام علی نے ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ زوہیب خان نے دو، کپتان ارسلان حیدر نے ایک اور علی طباطبائی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے عرفان خان اور وہاب مزاری نے گول سکور کئے۔ اس میچ کو امپائرز عمران خان اور قربان علی نے سپروائز کیا جبکہ عرفان طاہر، ندیم سلطان اور فہد نے بطور ریزرو امپائرز فرائض سرانجام دیئے۔ ججز کے فرائض مسعود، اخلاق، فیضان اور معید نے نبھائے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے طور پرگلفراز احمد خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہوئے ہیں۔انکے ساتھ بطور اسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز انور فاروقی اور سید عسکری کاظمی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اختر علی بطور ٹورنامنٹ آفیسر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی حیدر حسین سیکرٹری کے ایچ اے تھے۔ انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کھلاڑی عثمان اشرف شاندار کھیل کی بدولت مین آف دی میچ قرارپائے انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے کیش ایوارڈ بھی وصول کیا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل بروز ہفتہ 12 اکتوبر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین 2 بجے دن کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھی کل سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین 3 بجے کھیلا جائیگا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن۔ پاکستان میں مزدوروں کے مسائل، حقوق اور بہتری کی راہیں ۔۔۔ تحریر : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

یکم مئی دنیا بھر میں محنت کشوں کے احترام، جدوجہد اور حقوق کی یاد تازہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے