لاہور (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو ہراکر ٹی ٹونٹی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 147رنز پر ڈھر ہوگئی، سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ سری لنکا کے اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا نے 15 اور اویشکا فرنینڈو نے 8 رنز بنائے۔ شیہان جائسوریا 34 اور مینود بھنوکا بغیر کوئی رن بنائے پویلیئن لوٹ گئے۔ سری لنکا کے کھلاڑی اسورو ادھانا صرف 8 رنز ہی بنا سکے جبکہ داسون شناکا 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستانی باؤلر عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی، پاکستانی اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر کاسون راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہوۓ۔ پاکستان کو جلد ہی دوسری وکٹ کا بھی نقصان اٹھانا پڑا اور 11 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بابر اعظم 3 رنز بنا کر نوان پرادیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ گزشتہ میچ میں مایوس کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل اس بار بھی ٹیم کو ڈبو گئے، عمر اکمل مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 26 رنز کی اننگز کھیل سکے، اسپنر ڈی سلوا نے ایک ہی اوور میں تینوں کی وکٹیں حاصل کیں۔اوپنر بابراعظم 3 اور فخرزمان 6 رنز تک ہی محدود رہے۔ 52 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جس کے بعد عماد وسیم اور آصف علی نے چھٹی وکٹ پر 75 رنز کی شراکت قائم کی جو بے سود ثابت ہوئی، عماد وسیم 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ آصف علی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
![]()