ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ضلع سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی شہر کا رہائشی پاک فوج کا سپاہی ذاکر علی شیخ آزاد کشمیر کے بھمبھر سیکٹر کی خٹک پوسٹ پر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی فوج سے مقابلہ میں شہید ہوگیا تھا جنکا جسد خاکی تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی لایا گیا۔ نماز جنازہ و تدفین میں پاک فوج و رینجرز و سول اداروں کے افسران سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، بیرانی شہر کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جام نواز علی کے شہر بیرانی کے رہائشی پاک فوج کے سندھ رجمنٹ کے سپاہی ذاکر علی شیخ گذشتہ روز آزاد کشمیر بھمبھر سیکٹر پر بھارتی فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ شہید سپاہی کے جسد خاکی کو انکے آبائی شہر بیرانی میں ایک بڑی ریلی کی شکل میں لایا گیا، ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، شہید کی نماز جنازہ جنازہ عیدگاہ گراوُنڈ میں ادا کی گئی جس میں برگیڈیئر چھور چھاونی نوید اقبال، کرنل حمید شاہ، لیفٹینٹ کرنل طاہر، میجر عارف، کیپٹن سادات، ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ایوب بروہی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری، اسامہ مری، جام ظہیر علی، قادر داد مری، اسسٹنٹ کمشنر جام نواز علی عبدالحمید مغل، مختیار کار غلام یاسین پہنور، سماجی ورکرز عمران غوری، ندیم راجپوت، میٹو ویلفئیر ضلع سانگھڑ کے آرگنائزر رضوان احمد سمیت سول سوسائٹی و علاقائی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی اور پھولوں کی چادر اور گلدستے پیش کئے شہید کی تدفین انکے آبائی قبرستان سید جلال شاہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی اس موقع پر شہید کے والد پرائمری اسکول ٹیچر ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ اصل محبت ملک کی مٹی سے محبت ہے یہ وطن کلمے کے نام پر بنا تھا اور میرا سر آج میرے بیٹے نے فخر سے بلند کردیا اس نے اپنے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا میرے دوسرے بیٹے کی عمر کم ہے جیسے ہی پوری ہوگی اسے بھی پاک فوج میں بھرتی کراؤں گا انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی شہادت حاصل کرنے کی آرزو تھی اور وہ پوری ہوگئی شہید اللہ تعالیٰ کے محبوب بندے ہیں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اس موقع پر برگیڈیئر نوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک جرآت مند والدین اور انکی بہادر اولادیں اس ملک پیدا ہوتی رہیں گی اس ملک کا دشمن بال بھی بیکا نہیں کرسکتا ہمیں فخر ہے کہ دفاع وطن کی خاطر ہمارے بہادر جوان نے جام شہادت نوش کیا اس موقع پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی، ایڈجنٹ جنرل، کراپس 3 کمانڈر، ایچ کیو 5 کراپس، ڈی جی پاکستان رینجرز سندھ، جے او سی 18 ڈویژن ہیڈ کواٹر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
![]()