Home / اہم خبریں / سعودیہ عرب میں منشیات کا جرم ثابت ہونے پر 2 پاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے

سعودیہ عرب میں منشیات کا جرم ثابت ہونے پر 2 پاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے۔ سعودیہ عرب کی شرعی عدالت میں پاکستانی شہریوں غلام قمر اور محمد اکبر پر ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر2019 تک 21 پاکستانیوں سمیت 134 افراد کے سر قلم کیے گئے۔ سزائے موت پانے والوں میں21 پاکستانی، 15 یمنی، 5 شامی، 4 مصر ی، 2 اردن، 2 نائیجیریا، 1 صومالیہ کا شہری شامل ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ اس سال پھانسی پانے والوں میں 3 خواتین اور 51 وہ ہیں جن پر منشیات کے الزامات تھے۔ ڈیتھ پنلٹی پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مزید 24 افراد کو پھانسی کا خطرہ ہے جن میں سیاسی مخالفین، علما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے