Home / اہم خبریں / گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر بھی نیب ریڈار پر آگئے

گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر بھی نیب ریڈار پر آگئے

سکھر (ویب ڈیسک) گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر بھی نیب ریڈار پر آگئے۔ نیب سکھر کی ٹیم نے سردار محمد بخش مہر کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا، نیب ذرائع کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ سردار محمد بخش مہر پر سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کا الزام ہے، نیب سکھر نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے محمد بخش مہر کی زمین کا ریکارڈ طلب کرلیا، محمد بخش مہر کی 2030 ایکڑ اراضی زرعی زمین سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے