Home / اہم خبریں / ویکسینیشن ٹیموں کے سیکورٹی کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ ڈی پی او لوئر کوہستان

ویکسینیشن ٹیموں کے سیکورٹی کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ ڈی پی او لوئر کوہستان

لوئر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دوبیر محمد یوسف خان نے علاقہ دوبیر، رانولیاء، بنکڈ لوئر کوہستان ویکسینیشن مہم کے دوران ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ پولیس سیکیورٹی چیک کی اور اپنی نگرانی میں بچوں کو ویکسین لگوائیں اور خود بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔ ترجمان لوئر کوہستان پولیس اقبال ملک کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دوبیر نے ویکسینیشن ٹیمز کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات دی کہ ویکسینیشن ٹیموں کے سیکورٹی کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے