تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد

ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 04 اکتوبر 2019 بروز جمعہ کو ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ اور دیگر پولیس افسران, حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین نے بطور مہمان شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائر ہونے والے پولیس اہلکار کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی نے ہمیشہ ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس اہلکار کے طور پر کام کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جس کے بعد انہوں نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد مانجھی کو اجرک اور سندھ کی روایتی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل اور تمام افسران و مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے