Home / اہم خبریں / کوٹ غلام محمد پولیس میرپورخاص کی اہم کاروائی، مبینہ قاتل گرفتار

کوٹ غلام محمد پولیس میرپورخاص کی اہم کاروائی، مبینہ قاتل گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں کوٹ غلام محمد پولیس کی اہم کاروائی، مبینہ قاتل گرفتار, گزشتہ دنوں مورخہ 22 ستمبر کو کوٹ غلام محمد تھانے کی حدود نزد میرواہ روڈ رات گئے مسمات مشانی پٹھان آگ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی، بعد از جانبحق مسمات کے ورثاء نے تھانہ کوٹ غلام محمد میں قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مبینہ قاتل کی گرفتاری کے احکامات کے بعد ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان اگیم کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاوؑں میر فضل اللہ خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، مبینہ قاتل ملزمان بنام نظر خان اور عزیز خان گرفتار، ملزمان تھانہ کوٹ غلام محمد کے قتل کے مقدمہ میں کوٹ غلام محمد پولیس کو مطلوب تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے