تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوست کے ہاتھوں دوست قتل، ہری پور میں بیوی نے سابقہ شوہر کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا

دوست کے ہاتھوں دوست قتل، ہری پور میں بیوی نے سابقہ شوہر کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) دوست کے ہاتھوں دوست قتل، بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ملکر تھانہ بگنوتر کی حدود گلیات کے علاقے باغ سیریاں کے رہائشی نوجوان ڈاکٹر ارشد عباسی کو ہری پور ملکیار میں قتل کر دیا۔ ہری پور تھانہ سٹی کی حدود ملکیار میں ایک شخص کا لرزہ خیز قتل، قاتل فرار۔ ملکیار میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر ڈاکٹر ارشد سکنہ جبری کو اسکی بیوی اور بیوی کے سابق خاوند نے مل کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔ زرائع کے مطابق ناہید بی بی کی یاسر ولد عبدالرزاق کے ساتھ کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی جو کچھ اختلاف کی وجہ سے چند دونوں بعد طلاق ہوگئی۔ جس پر ناہید بی بی نے ڈاکٹر ارشد ملازم محکمہ صحت بی ایچ یو پھلہ ٹیکنیشن فارمیسی ایبٹ آباد کے ساتھ شادی (بطور حلالہ) کی۔ وعدے کے مطابق ڈاکٹر ارشد ناہید بی بی کو طلاق دینے سے مکر گیا جس پر ملزم یاسر اور ناہید بی بی دونوں نے ملکرمبینہ طور پر ڈاکٹر ارشد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ قاتل یاسر ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کرکے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے