Home / اسلام آباد / ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے انتہائی شدید جھٹکے۔ چھبیس افراد جاںبحق جبکہ مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے اور دیگر حادثوں میں تین سو سے زائد افراد زخمی

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے انتہائی شدید جھٹکے۔ چھبیس افراد جاںبحق جبکہ مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے اور دیگر حادثوں میں تین سو سے زائد افراد زخمی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، شیخوپورہ، جہلم، پھالیہ، لالیاں، ظفروال حافظ آباد، گوجرانوالہ، میرپور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے انتہائی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ چھبیس افراد جاں بحق جبکہ مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے اور دیگر حادثوں میں تین سو سے زائد افراد زخمی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال میں تھا جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث اب تک کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق 26 افراد جاں بحق جبکہ معتدد مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں جس کے نتیجے میں تین سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ وادی سماہنی میں زلزلے سے پونا سے ملحق رسہ پہاڑی پر بڑی لینڈ سلائیڈنگ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔آرمی چیف نے آزاد جموں و کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی فوری ریسکیو کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے فوجی دستے، ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں بھجوا دی گیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے