Home / اہم خبریں / بابوسر بس حادثے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت چوبیس افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بابوسر بس حادثے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت چوبیس افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گلگت (ویب ڈیسک) بابوسر بس حادثے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے دس جوانوں سمیت چوبیس افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابوسر میں بس حادثے کے شکار مسافروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان، گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید جوانوں کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بعد ازاں میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ہیں جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ المناک حادثے کے بعد سے اسکردو میں فضا سوگوار ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سیاحتی مقام اسکردو میں خوفناک حادثہ رونما ہواتھا، جہاں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے چٹان سے ٹکراگئی تھی، حادثہ بابوسر ٹاپ اور ناران کے درمیان پیش آیا تھا،حادثے کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بابو سر ٹاپ حادثے میں پاک فوج کے دس جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے