تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کالا باغ ڈیم کو متنازعہ کہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے ڈیمز کی تعمیر سےہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہوگا- محمد صادق شیخ

کالا باغ ڈیم کو متنازعہ کہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے ڈیمز کی تعمیر سےہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہوگا- محمد صادق شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کو متنازعہ کہنا ملکی مفاد میں نہیں ہے ڈیمز کی تعمیر سےہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہوگا ہم ہوں یا نہیں لیکن ہماری نسلیں ضرور مستفید ہونگی- اگر کالا باغ ڈیم بننے میں تحفظات ہیں تو ٹیکنیکل بنیادوں پر اعتراضات عائد کیے جائیں تاکہ مل جل کر اعتراضات دور کرلئے جائیں کیونکہ مستقبل یعنی 2025 کے بعد ملک میں پانی کے بحران کا شدید اندیشہ ہے جسں کے کیلئے ہر محب وطن پاکستانی کو ملکی مفاد میں ابھی سےمنصوبہ بندی کرنا اشد ضروری ہے- کالاباغ سمیت ڈیمز کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے- صادق شیخ نے کہا کہ ہر صوبے کے تحفظات اور تقسیم کا فارمولہ باہمی مشاورت اور گفتد و شنید کے ذریعےطے ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آبی بحران سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اسوقت چین نے 22 ہزار اور بھارت نے 4 ہزار ڈیمز بنا لئے ہیں اور ہم ڈیمز بنانے کے معاملے میں الجھن کا شکار ہیں- صادق شیخ نے مزید کہا کہ ڈیمز کی تعمیر صرف وفاق کا معاملہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہےڈیمز کی اتفاق راےُ سے تعمیر کرنے کیلئے حکومت کو چاہیے کہ مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جاےُ جو تمام فریقوں سے ملکر جو ٹیکنیکل بنیادوں پر اعتراضات سمیت پانی کی تقسیم کے معاہدے ازسر نو کرلیےُ جائیں کیونکہ ڈیمز کی تعیر ناگزیر ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے