Home / اہم خبریں / خاران بازار میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ 8 افراد زخمی- نشانہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی تھی جو محفوظ رہی

خاران بازار میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ 8 افراد زخمی- نشانہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی تھی جو محفوظ رہی

خاران (بیورو رپورٹ) خاران بازار میں دھماکہ 8 افراد زخمی- تفصیلات کے مطابق خاران بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی دوران گشت جارہا تھی کہ نامعلوم سمت سے ان پر ہینڈ گرنیٹ سے حملہ کیا گیا تاہم سیکورٹی فورسز کی گاڑی محفوظ رہی بازار میں موجود 8 عام شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا- زخمیوں میں محمد اقبال ولد ولی محمد، نور احمد ولد رحیم خان، کامران ولد اسحاق، شوکت علی ولد بہادر خان، گل محمد ولد خواستی خان، زبیر احمد ولد نصیر، عید محمد ولد نصراللہ، اورنگ زیب ولد وحید خان شامل ہیں- واقع کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس و لیویز کے عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے