تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لے ہب فینکس ماریشس میں فن پاروں کی نمائش کا افتتاح، یہ نمائش 29 ستمبر تک جاری رہے گی پاکستانی آرٹس بھی فن کا مظاہرہ کریں گے

لے ہب فینکس ماریشس میں فن پاروں کی نمائش کا افتتاح، یہ نمائش 29 ستمبر تک جاری رہے گی پاکستانی آرٹس بھی فن کا مظاہرہ کریں گے

پورٹ لوئس (رپورٹ و تصاویر: محمد عمر) 13 ستمبر كی شام کو لے ہب فینکس ماریشس میں فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں ملک کے نامور آرٹسٹ اپنے طلبہ سمیت شریک ہوئے اور یہ نمائش 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں واٹر کلر، آیکریلک اور چائنیز آرٹ کے علاوہ تصاویر سميت 75 فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔ اتولیے پو تو (ورکشاپ سب کیلئے ) نامی اس آرٹ گیلری کے نگران اور ملک کے دوسرے نامور آرٹسٹس نے پاکستانی آرٹسٹس کے ساتھ نمائش کا اظہار کیا نمائش میں شریک افراد نے مصوروں کے فن پاروں کی دل کھول کر داد دی اور کہا کہ قدرت کے دلکش مناظر کو خوبصورت رنگوں سے مزین کیا جانا واقعی ایک کمال مہارت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے