تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں اب طالبعلموں کی حاضری، تعلیمی معیار چیک کیا جائے گا بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے اساتذہ و تعلیمی افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے- سیکریٹری تعلیم سندھ قاضی شاہد پرویز

میرپورخاص میں اب طالبعلموں کی حاضری، تعلیمی معیار چیک کیا جائے گا بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے اساتذہ و تعلیمی افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے- سیکریٹری تعلیم سندھ قاضی شاہد پرویز

میرپورخاص (رپورٹ: ہاشم شر) سیکریٹری تعلیم و خواندگی سندھ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں اب طالب علموں کی حاضری کے ساتھ ان کا تعلیمی معیار بھی چیک کیا جائے گا بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے اساتذہ اور تعلیمی افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا یہ انتباہ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائر سیکنڈری اسکول میرپورخاص میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن، ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن غلام رسول کیریو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن عبدالغفار راجپوت، ڈی او ایلیمینٹری عنایت اللہ بھٹو، ٹی ای اوز اور دیگر تعلیمی افسران بھی موجود تھے سیکریٹری نے ڈائریکٹروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں اساتذہ پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ طالب علموں کو پڑھا بھی رہے ہیں یا نہیں ایسی رپورٹ دی جائے کیونکہ ماضی میں ایسے اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے تعلیم کا یہ معیار نہ رہا لیکن اب بیدار ہو کر تعلیم کی بہتری کیلئے عملی کام کرنا ہوگا حکومت سندھ اسکولوں اور اساتذہ کے مسائل حل کررہی ہے انہوں نے تعلیمی افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے معماروں کو جن کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے ان کا معیار چیک کرنا میری اولین ترجیح ہے اگر قوم کے معماروں کا مستقبل بنانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت تعمیر و ترقی کے شعبے پر بھی بہت توجہ دے رہی ہے جس میں نئے اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنا، نئے آئیڈیاز پیش کرنا، نئے تعلیمی پروگرام مرتب کرنا، اساتذہ کی تربیت کرانا اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل حل کرنا شامل ہیں پرائمری استاد کو 80 ہزار تک تنخواہ دی جارہی ہے اسکولوں کی اسسمنٹ کے دوران سرکاری اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت کم ہے اساتذہ کو تربیت دینے والے سرکاری ادارے کو اپنا معیار بہتر کرنا ہوگا اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران ان کے معیار کو چیک کیا جائے خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اس سے قبل سیکریٹری تعلیم و خواندگی قاضی شاہد پرویز نے اسکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت زندگی ہے زندگی رواں دواں رہنا چاہئے شجرکاری کا سلسلہ مستقل طور پر رہنا چاہئے اس موقع پر نعت، ملی نغمیں اور بہتر ٹیبلوز پیش کرنے والی طالبات میں انعامات پیش کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن، ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن غلام رسول کیریو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن عبدالغفار راجپوت، ڈی او ایلیمنٹری، ڈی او تھر دولت رام، ٹی ای اوز شبیر گجر، عارف کیریو، جمن مری، اساتذہ ، طالبات اوردیگر تعلیمی افسران بھی موجود تھے.

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے