تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس نے جعلی ایم پی اے کہلوانے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا

میرپورخاص پولیس نے جعلی ایم پی اے کہلوانے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی پی ایس 48 سے منتخب ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاھ کا نام استعمال کرکے خود کو جعلی ایم پی اے کہلانے والے سید ذوالفقار علی شاہ لکیاری کو غریب آباد پولیس نے حراست میں لے لیا- Bs-2458 نمبر والی پراڈو گھاڑی کا مالک سید ذوالفقار علی شاھ لکیاری خود کو ایم پی اے ظاہر کرکے غریب آباد پولیس سے بدتمیزی کی- غریب آباد پولیس نے بتایا کہ یہ شخص جسکا نام ذوالفقار علی شاھ لکیاری ہے اور خود کو ایم پی اے ذوالفقار علی شاھ ظاہر کر رہا تھا- انکی گاڑی عمرکوٹ روڈ ریلوے ٹریک پر کسی ٹرک کے ساتھ لگی جس کے بعد ٹرک والے کو بھی اس نے پریشر میں لانے کے لیئے خود کو ایم پی اے ظاہر کیا- دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ میرے نام کو غلط استعمال کیا گیا ہے اور میں کراچی میں ہوں پولیس جعلی نام استعمال کرنے والوں پر قانون کے مطابق کاروائی کرے- حراست میں لئے جانے والے جعلی ایم ہی اے کی گاڑی پر پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا اور گلاب کے پھولوں کی پتیاِں بھی نظر آرہی ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے