تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہداء ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ شہداء کی فیملیز کا آنا ہمارے لئے فخر ہے- آر پی او ملتان کنور شاہ رخ

شہداء ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ شہداء کی فیملیز کا آنا ہمارے لئے فخر ہے- آر پی او ملتان کنور شاہ رخ

خانیوال (رپورٹ: مہر شاہد عباس سیال) ڈسٹرکٹ پولیس لائینز خانیوال میں یوم دفاع و شہداء پاکستان کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان کنور شاہ رخ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار نے شرکت کی- آر پی او ملتان کنور شاہ رخ نے شہداء کی فیملیز اور پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ شہداء کی فیملیز کا آنا ہمارے لئے فخر ہے- پولیس کے چاک چوبند دستے نے شہداء پولیس اور شہداء افواج پاکسان کو سلامی پیش کی جبکہ آر پی او اور ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا مانگی۔ آر پی او ملتان نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور فوری حل کے لئے احکامات صادر کئے گئے۔ آرپی او ملتان نے شجر کاری مہم۔کا حصہ بنتے ہوئے پولیس لائینز میں اپنے ہاتھ سے پودا لگایا۔ محرم الحرام۔کے حوالے سے آرپی او ملتان کو سیکیورٹی ڈیوٹیز اور روڑس کے بارے میں بریف کیا گیا آر پی او ملتان کنور شاہ رخ نے ڈی پی او۔آفس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بھی میٹنگ کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے آر پی او کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے سب سے پہلے خانیوال کا دورہ کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے