کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اوپن اپروچ چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے انجمن اسلامہ بوائز اینڈ گرلز پرائمری و سکینڈری اسکول لیاقت آباد میں یوم دفاع پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد – تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا- اوپن اپروچ چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری نہال ملک نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے اور اوپن اپروچ چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین انیس پاشا کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ وطن عزیز کے لئے تقریبات کو ہر سال منعقد کروانا قابل تحسین ہے- اوپن اپروچ چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین حاجی انیس پاشا نے اسکول کے بچوں سے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ آج کا دن شہیدوں اور غازیوں کا دن ہے- آج ہی کے دن دشمن کی فوج نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا تھا مگر دشمن اس بات کو بھول گیا تھا طاقت کے نشے میں وہ کبھی مملکت خداداد پاکستان کے ایک انچ پر بھی قابض نہیں ہوسکتا ہے آج ہی کے دن دنیا کی تاریخ کی دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ ہوئی دشمن نے 600 سے زائد ٹینکوں سے چونڈہ سیالکوٹ کے مقام پر حملہ کیا مگر ہمارے جانباز بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ دشمن کے ٹینکوں کی آگ کو اپنے لہو سے بجھا ڈالا- لاہور میں افواج پاکستان نے دشمن کی پیشقدمی کو کمال بہادری کے ساتھ روکا اور دشمن کے ہر حملے کو پسپا کیا اور بھاری نقصان پہنچایا- آج یہاں اسکول کے بچوں کا جذبہ دیکھ کر مجھ کو یقین ہے پاک وطن کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت کا وہ جذبہ رکھتا ہے جو آج سے 53 سال پہلے تھا آپ میں ہی سے میجر راجہ عزیز بھٹی، میجر شبیر شریف، پائلیٹ آفیسر راشد منہاس، اسکوڈرن لیڈر ایم ایم عالم، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، مائیکروسافٹ انجینئیر ارفع کریم بنیں گے اور وطن عزیز کی ترقی اور حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں گے آپ بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اس ملک کا دفاع آپ کے ہاتھوں میں ہوگا- اوپن اپروچ چیئریٹی آرگنائزیشن پاکستان کی جوائنٹ سیکرٹری شمع نظیر نے اس تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی آرگنائزر کو اسکول کی انتظامیہ نے سراہا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ ہم تقریبات کو منعقد کرواتے رہیں گے- اسکول کے بچوں نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے اور خوب داد بھی وصول کی اسکول کے بچوں کا جذبہ دیدنی اور قابل ستائش تھا تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہوا- تقریب میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور اسکول اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
پروگرام کی تصویری جھلکیاں
![]()
![]()