بورے والا (بیورو رپورٹ) چچہ وطنی روڈ 417 ای بی نزد لنڈو مسجد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے آگئے، ریسکیو 1122 بورے والا نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو چیک کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکے تھے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد اکرم ولد تاج دین عمر تقریباً 62 سال اور محمد اشرف ولد تاج دین عمر تقریباً 65 سال، کے نام سے ہوئی ہے۔
![]()