Home / اہم خبریں / ڈاکٹر نمرتا ہم شرمندہ ہیں! میرپورخاص میں احتجاج دھرنے میں تبدیل، میرپورخاص میں سیاسی سماجی تنظیموں اور اقلیتی برادری کی جانب سے احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگیا

ڈاکٹر نمرتا ہم شرمندہ ہیں! میرپورخاص میں احتجاج دھرنے میں تبدیل، میرپورخاص میں سیاسی سماجی تنظیموں اور اقلیتی برادری کی جانب سے احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈاکٹر نمرتا ہم شرمندہ ہیں! چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں میڈیکل کی آخری سال کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا کے قتل کے واقعہ پر میرپورخاص میں احتجاج دھرنے میں تبدیل بڑی تعداد میں خواتین بچے لوگ شریک، ڈاکٹر نمرتا کے مبینہ قتل کے خلاف میرپورخاص میں سیاسی سماجی تنظیموں اور اقلیتی برادری کی جانب سے احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگیا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، میونسپل مارکیٹ یونین، سماجی تنظیموں اور ہندو ہنچائت کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں اقلیتی رہنما سیٹھ لچھمن داس، ڈاکٹرز اور تاجروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر نمرتا کی یاد میں کارنر بنا کر پھول نچھاور کرکے موم بتیاں جلائی گئیں، سندھ اقلیتیوں کے لیئے مقتل گاہ بن چکا ہے کبھی ہندوؤں بچیوں کو مذہب تبدیل کیا جاتا ہے کبھی قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے اقلیتی رہنماؤں کا موقف، ڈاکٹر نمرتا کے قاتلوں کو گرفتار نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر افضل لغاری، ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی ڈاکٹر چیتن ہوتوانی، ڈاکٹر عمر کاکا سمیت ڈاکٹرز کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہوئے، مظاہرین میں خواتین چھوٹے بچے ڈاکٹر نمرتا کی تصاویر بینرز ہاتھوں میں لیکر ڈاکٹر نمرتا کو خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے