Home / اہم خبریں / غلام مرتضیٰ بلوچ کی بھٹائی آباد میں کرنٹ لگنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

غلام مرتضیٰ بلوچ کی بھٹائی آباد میں کرنٹ لگنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے بھٹائی آباد میں7 محرالحرام کے جلوس میں کرنٹ لگنے کے باعث جانبحق ہونیوالے والے افراد کے گھر پہنچ کر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ صوبائی وزیر نے جانبحق ہونیوالے افراد شاھ زیب مگسی، نور محمد بلیدی اور علی رضا خاصخیلی کے والدین سمیت ورثاء سے تعزیت کی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ وہ افسوسناک حادثے میں جانبحق ہونیوالے افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان جوار رحمت عطا اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ جی ایس پی ایس 130 ممبر ضلع کونسل منظور حسین، محمد حسن مینگل، یو سی چیئرمین اے ڈی سومرو، کونسلرز حمید بلوچ، غلام نبی لانگاہ، وڈیرہ ارشد خاصخیلی، سکندر چانڈیو، ذوالفقار سومرو، سہیل راجپوت، کاشف منگی، علی گوھر ابڑو سمیت دیگر معززین و پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے