Home / اہم خبریں / اسمال انڈسٹریز کے الاٹیز کو حتمی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

اسمال انڈسٹریز کے الاٹیز کو حتمی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور کوآپریٹو محکمہ جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے چھوٹے صنعتی اسٹیٹس اور صنعتی پارکس میں صنعتی/ تجارتی پلاٹوں کے تمام الاٹیز کو پندرہ دن کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے ایسے الاٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے مجوزہ یونٹوں کا قیام اور بقایا رقم کی ادائیگی کردیں۔ ناکامی کی صورت میں ان کے پلاٹ منسوخ ہوجائیں گے اور جمع شدہ رقم بھی قانون کے مطابق ضبط ہوجائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ قدم تیزی سے صنعتی کاری کے لئے اٹھایا جارہا ہے، کیونکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور کوآپریٹو محکمہ جام اکرام اللہ دھاریجو صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘صوبے میں صنعتی کاری غربت کو کم کرے گی اور روزگار کے مزید مواقع لائے گی’۔ انہوں نے متعلقہ اتھارٹی سے صنعتی اسٹیٹ میں تجاوزات کو ختم کرنے اور کچرہ اٹھانے اور صنعتکاروں کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دینے اور برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے افسران کو محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے