کراچی (نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان و مال اور اولاد قربان کردینا حسینیت ہے، امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی، یوم عاشور پیغام دیتا ہے دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے، اللہ عزوجل کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کربلا کی یاد قیامت تک منانتے رہینگے، یزید فاسق و فاجر تھا جو اقتدار کے نشے میں دین میں بگاڑ پیدا کررہا تھا، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے یزید کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے، امام عالی مقام نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی میں شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ ڈاکٹر مختار علی حیدری، مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد مبین قادری و دیگر موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود ونصاریٰ کو شکست دی جاسکتی ہے، پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، یہود و نصاریٰ کے مظالم کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی کرنیوالوں کو جذبہ حسینی سے ختم کرنا ہوگا، باطل قوتوں سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کونجات دلانا امام حسین کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے، بھارت، کشمیر، شام، برما، میں مسلمانوں پر مظالم فوری بند کئے جائیں، سیکولرازم کا نعرہ لگانے والے انتہا پسندوں کے مکروہ چہرے پوری دنیا پر عیاں ہوچکے ہیں، مذہبوں میں ٹکراؤ کسی طور بھی امن کے مفاد میں نہیں ہے، مذہبوں میں ٹکراؤ سے سرد جنگ شروع ہوئی تو پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لا حق ہونگے، سیدنا امام حسین دین کی بقاء اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہیں، تمام مظالم کا مقابلہ کرکے امام حسین اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خانوادہ نے دین محمدی کو تحریف یزیدیت سے بچایا، آزادی، تحفظ شریعت، احترام آدمیت، بیداری، زندگی، زبردستوں کو زیر کرنے کا پیغام حسین ہے، ظالم و فاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے کشمیری مسلمانوں کی آزادی قریب ہے، مسلم حکمرانوں کو کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی جو قومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی ان کا شمار بھی یزید کے ساتھ کیا جاتا ہے، امام حسین کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے، دہشتگردوں کا مقابلہ حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کرینگے، باطل کے سامنے حق ڈٹ جاتا ہے اور ہمیشہ فتح حق کی ہوئی ہے، بھارت مسلمانوں پر مظالم اور قتل بند کردے حسینیت کے پیروکار مودی سمیت بھارت کا شیرازہ بکھیر دینگے۔
![]()