گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر۔ تفصیلات کے مطابق ارض پا ک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر حاضری دی، شہداء کی عظمت کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے جلالپورجٹاں کینٹ میں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میں پاک فوج کے افسران کے ہمراہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے شہید اے ایس آئی محمد الیاس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک سر زمین کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اور پاک فوج کے بہادر سپوت قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اگر ارض پاک کے دفاع کیلئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی ضرورت بھی پیش آئی تو ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور خون کے آخری قطرے تک ملک پاکستان کا دفاع کریں گے۔
![]()