ڈیرہ بگٹی (رپورٹ: خادم علی بگٹی) سوئی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لئے بڑی ڈیجیٹل سکرین کی تنصیب۔ ویڈیوز دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل بازار میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی جانب سے نصب کی گئی سکرین پر ویڈیوز دیکھنے کے لئے نوجوانوں اور عام شہریوں کا جم غفیر جمع۔ نوجوان اور شہری کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم دیکھ کر جذبات سے مغلوب، بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی، سوئی کی فضائیں کشمیر بنے گا پاکستان، ہندوستان مردہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔ تحصیل بازار میں کئی گھنٹوں سے نوجوانوں کی بھارت کے خلاف نعرے بازی۔ سکرین پر کشمیر کی اہمیت اس کے تاریخی پس منظر اور اہمیت پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ سوئی کی انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے اقدامات قابل تعریف ہیں کشمیری بھائیوں پرایسے مظالم دیکھ کر بہت دکھ ہوا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
Home / اہم خبریں / ڈیرہ بگٹی سوئی میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لئے بڑی ڈیجیٹل سکرین کی تنصیب