Home / اہم خبریں / ایران نے خلیجِ فارس سے عرب ریاستوں کو تیل اسمگل کرنے والے غیرملکی آئل ٹینکر کو عملے سمیت اپنے قبضے میں لے لیا

ایران نے خلیجِ فارس سے عرب ریاستوں کو تیل اسمگل کرنے والے غیرملکی آئل ٹینکر کو عملے سمیت اپنے قبضے میں لے لیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے انقلابی گارڈز فورس نے خلیجِ فارس سے عرب ریاستوں کو تیل اسمگل کرنے والے غیرملکی آئل ٹینکر کو عملے سمیت اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر میں 7 لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود تھا جبکہ اس پر سات مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے عملے کو بھی اپنی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایران نے برطانوی ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ برطانیہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر خلیج فارس میں روکے جانے والے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا گیا تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آئل ٹینکر کو چار کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے