کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) چاکیواڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری پرانا کے ای ایس سی آفس کے قریب مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش گرفتار۔ چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد مقدمہ درج کردیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے جرائم پیشہ عناصر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا کراچی سے جرائم پیشہ کا خاتمہ کرنا اور ان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے میں ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو میدان میں آگئے روز جرائم پیشہ۔ اسٹریٹ کرمنلز۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم آخری جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کارروائی جاری رہیں گی ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے منشیات فروشوں قلعہ قمع کرنے کےلئے مخبروں کا جال بچھا دیا ہے مرزا آدم خان روڈ پرانا کے ای ایس سی آفس کے قریب سے ایک منشیات فروش محسن ولد حاجی یوسف کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے ایس ایس پی سٹی لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) مقدس حیدر کی ہدایت پر منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں ملزم محسن کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
![]()