کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و سابق ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت پر سوالات اٹھانے کے بجائے اپنی سندھ حکومت کی 11سالہ کارکردگی پر نظر ڈالے۔ عوام کو کس نے بے وقوف بنایا ہے وہ عوام بہتر جانتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ حکومت چلانے کے لئے مشکل فیصلے لینا ضروری ہوتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل سندھ سے جاری اپنے بیان میں کہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب رواں سال پیش ہونے والے بجٹ پر تنقید ایک بھونڈا مزاق لگتا ہے۔ رواں سال بجٹ پر تنقید سے پہلے پیپلز پارٹی سندھ میں 11سال سے پیش ہونے والے بجٹ کا حساب دے۔ ماضی میں ایک دوسرے کے دست و گریباں رہنے والے سیاسی مخالفین آج عمران خان سے خوفزدہ ہو کر ایک دوسرے کے اتحادی بن گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے، عمران خان اپنے کئے ہوئے تمام و عدوں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔
![]()