تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی سے کنری جانے والی اے سی کوچ کی چھت سے گر کر 22 سالہ نوجوان ہلاک

کراچی سے کنری جانے والی اے سی کوچ کی چھت سے گر کر 22 سالہ نوجوان ہلاک

ڈگری/ کوٹ غلام محمد (رپورٹ: محمد عرفان راجپوت) اے سی کوچ کی چھت سے گر کر بائیس سالہ نوجوان ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے کنری جانے والی اے سی کوچ نمبر بی ایس سی- 145 کا کنڈیکٹر کوٹ غلام محمد کا رہائیشی رونق علی ولد روشن علی بہرانی کوچ کی چھت پر بیٹھے مسافروں سے کرایہ وصول کر رہا تھا اچانک کوٹ غلام محمد کے نزدیک کوٹ میرس میں گر کر شدید زخمی ہوگیا، رونق علی کے گرنے سے بے خبر کوچ ڈرائیور احمد علی کوچ کو بغیر روکے آگے بڑھ گیا زخمی رونق علی کو پولیس کی مدد سے میرواہ گورچانی کے ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں سے اسے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپورخاص ریفر کیا گیا. میرپور خاص جاتے ہوئے رونق علی شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا واقعے کی اطلاع ملنے پر کوٹ غلام محمد پولیس نے اے سی کوچ ڈرائیور احمد علی کو گرفتار کر لیا اور کوچ کو تحویل میں لے لیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے