تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چارسدہ تنگی کے علاقہ ہیڈ میں آج برآمد ہونے والی دو جلی ہوئی لاشوں کے لواحقین مل گئے

چارسدہ تنگی کے علاقہ ہیڈ میں آج برآمد ہونے والی دو جلی ہوئی لاشوں کے لواحقین مل گئے

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) چارسدہ تنگی کے علاقہ ہیڈ میں آج برآمد ہونے والی دو جلی ہوئی لاشوں کے لواحقین مل گئے، پولیس کے مطابق مقتولین دوست محمد سکنہ یوسف بابا ضلع مہمند کے بیٹے ہیں مقتولین کے نام نور محمد اور موسی ہیں جو کل سے اپنے گھر سے غائب تھے، مقتولین کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری قتل مقاتلے کی دشمنی ہے، میرے بیٹے بیٹے ممکنہ طور پر دشمنی کے بھینٹ چڑھ گئے ہیں، میرے ایک بیٹے کی ٹانگ میں راڈ لگا ہوا ہے جبکہ جلی ہوئی موٹر کار جس میں مذکورہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ہماری ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ کل دوست محمد کو انکے بیٹوں کی لاشیں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ملیں گی، کے ایم سی پشاور کے ڈاکٹروں نے بھی ایک جلی ہوئی لاش کی ٹانگ میں راڈ کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، کل لاشوں کو مکمل شناخت کے بعد اپنے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، 5 اگست کو کینیا روانہ ہو گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 11 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے