Home / اہم خبریں / پر فضا مقام شیخ بدین کیمپ سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پر فضا مقام شیخ بدین کیمپ سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے شمال اورلکی مروت کے مغرب میں پیزوکے مقام پر واقع شیخ بدین کیمپ سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمپ کا افتتاح سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کریں گے۔ کیمپ میں سیاحوں کے لئے خیمے، باتھ روم، کھانا پکانے سمیت دیگرسہولیات میسرہونگی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا جہاں خوب صورت اور حسین پہاڑی سلسلوں کا حسین امتزاج ہے وہاں ان پہاڑیوں پر واقع تفریح مقامات پورا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اندرون ملک اور بیرون ملک سے آ نے والے سیاح یہاں کی خوبصورتی دیکھنے ہیں اور یہاں کی خوبصورتی اور ثقافت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہی مقامات میں سے ایک مقام شیخ بدین ہے جس کا کچھ حصہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کچھ حصہ ضلع لکی مروت میں ہے۔ شیخ بدین ڈیرہ اسماعیل خان کے شمال اور لکی مروت کے مغرب میں پیزو کے مقام پر چار ہزار پانچ سو سولہ فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ موریخین کے مطابق 1860 میں اس وقت کی برٹش حکومت کے زیر استعمال ایک صحت گاہ کے طور پر رہا۔ تاریخ کے مطابق اس پرفضا مقام پر کچھ لوگ انیسویں صدی کے وسط میں آکر آباد ہوئے۔ شیخ بدین کا موسم گرمیوں میں بہت ہی خوشگوار ہوتا ہے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی پرلطف ہوائیں اور منڈلاتے بادل پر کیف احساس دیتے ہیں اور انسان اپنی پریشانیوں کو بھول کر قدرت کے حسین نظاروں میں کھو جاتا ہے۔ اس مقام پر آبادی صرف دو مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے اور سول انجینئروں کے مطابق یہاں پر اچھے خاصے سیاحوں کی تعداد کے لیے مناسب رہائش اور تفریح کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ شیخ بدین پر اوسط بارش 20 سے 28 ملی میٹر تک ہوتی ہے۔ بارش کے پانی کو اکٹھا کرنے کے لیے بڑے بڑے تالاب موجود ہیں جوکہ انگریزوں کے دور میں 1897 میں بنائے تھے جس سے یہاں کی آبادی کو پانی میسر آتا ہے اور اب ان کی حالت کافی خستہ ہے۔ صوبائی محکمہ سیاحت کے مطابق اس مقام پر 25000 سیاح ایک وقت میں آسکتے ہیں۔ شیخ بدین گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا ثمرکیمپ بھی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے