Home / اہم خبریں / کچھ ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کی کردار کشی کی گئی، جس نے آڈیو ویڈیو ریلیز کی وہ ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ سردار اعظم رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس

کچھ ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کی کردار کشی کی گئی، جس نے آڈیو ویڈیو ریلیز کی وہ ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ سردار اعظم رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس

لاہور (بیورو رپورٹ) سردار اعظم رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ کل کچھ ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کی کردار کشی کی گئی، جس نے آڈیو ویڈیو ریلیز کی وہ ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں، جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے اس کے خلاف پہلا مقدمہ 12 سال کی عمر میں درج ہوا اس نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا تھا یہ جھنگ شہر میں ایک سیاستدان کا سکیورٹی گارڈ تھا اس کا زریعہ معاش عوام کو لوٹنا ہے اس نے کارڈز بنا کر کافی کاروبار شو کیے ہیں اس کی 3 سے 4 شادیاں ہیں طیبہ گل نے ویڈیو ریلیز کیں اس کا ہر شہر میں نیا نام ہے اس کی فاروق کے ساتھ کنٹریکٹ میرج ہے اس کو صرف فراڈ کے لئے رکھا گیا ہے آجکل اسلام اباد میں مس کرن اور لاہور میں پنکی کے نام سے مشہور ہے ایف آئی اے ڈائریکٹر بن جاتے ہیں اور کبھی لوگوں کو باہر بھیجنے کے لئے رقوم لیتے ہیں ایک خاتون سے باہر بھیجنے کے لئے 60 لاکھ روپے وصول کیے سرکاری محکمون میں داخل ہونے کے لئے جھوٹی درخواست جمع کرا دیتے ہیں نیب دفتر میں داخل ہونے کے لئے پھوپھو کے اغوا کی درخواست دی راولپنڈی میں ہدایت اللہ خان سے 2 کروڑ وصول کیے اس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کوئی پھوپھو اغواء نہیں ہوئی ان کے ساتھ ڈی آئی جی بلال کمیانہ شامل ہیں ڈی پی او لیہ ایس پی رانا طاہر الرحمن بھی ان کے ساتھ شامل ہیں چنیوٹ میں ڈی ایس پی لیگل اختر کانجو بھی گروہ کا حصہ ہے ایس ایچ او چنیوٹ غلام شبیر بھی ان کا ساتھی ہے یہ سیایس جماعتوں کو بھی ساتھ ملاتے ہیں یہ پشتون تحفط موومنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں طیبہ گل جعلی واٹس ایپ بنانے میں ماہر ہے ایف آئی اے انسپکٹر ایاز مہر طیبہ گل کی بہن کے ساتھ ملا ہوا تھا طیبہ گل کی بہن انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے ایاز مہر ان کے گروہ کا اہم رکن ہے ان کا کاربار ایف آئی آر درج کرا کے پیسے کمانا ہے 24 لاکھ روپے تو میں نے دئیے ہیں ان کے ساتھ کچھ پوشیدہ طاقتیں ہیں جو انہیں اوپر تک پہنچاتے ہیں جیسے ہم ٹریپ ہوئے ویسے ہی چیئرمین نیب کو بھی ٹریپ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے