میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے قریب بابو گوٹھ اسٹاپ مین میرپورخاص روڑ پر میرپورخاص سے نواکوٹ جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوسٹر (بغیر نمبر پلیٹ) محمد پنہل بلیدی بلوچ کی بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی 8 بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک، اور 10 بھیڑیں زخمی ہوگئی اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کوسٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ کوسٹر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا-
![]()