Home / اسلام آباد / وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے، تفریحی مقامات سمیت بڑے شہروں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے

وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے، تفریحی مقامات سمیت بڑے شہروں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزارت پوسٹل سروسز نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کیا ہے، تفریحی مقامات سمیت بڑے شہروں میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے، ان کا کرایہ 1200 سے 3000 روپے تک ہوگا۔ وزارتِ پوسٹل سروس نے ملک بھر میں اپنے ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے کھول دیئے ہیں، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر مری، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم سرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولے گئے ہیں۔ سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ ان کا یومیہ کم سے کم کرایہ 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے ہوگا۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ اور جہلم سمیت کئی شہروں میں عام مسافر بھی اِس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، ریسٹ ہاؤسز کے مقامات کی معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی گئی ہیں۔ مراد سعید کہتے ہیں کہ اِس اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے